سید حسن مرتضیٰ

فیاض الحسن چوہان اپنی وزارت کو پکا کرنے کےلئے جھوٹ بولنے میں انتہاکررہے ہیں‘ سید حسن مرتضیٰ

لاہور(عکس آن لائن) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے پہلے بھی غیر ضروری طو رپر عثمان بزدارکی خوشامد کرکے اپنی وزارت گنوائی ،اپنی وزارت کو پکا کرنے کے لئے جھوٹ بولنے میں انتہاکررہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پہلے عمران نیازی نے قوم سے جھوٹ بولااوراب فیاض الحسن چوہان قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں ، تحریک انصاف اصل میں تحرےک دروغ گوئی ہے، ایک حکومتی رہنما جھوٹ میں دوسرے پرسبقت لے جانے کی کوشش کررہا ہے، جھوٹ کا مقابلہ زوروں سے جاری ہے ،پنجاب اسمبلی میں تو جھوٹ بولنے کی دوڑ جاری ہی ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی کے باہر بھی جھوٹ بولنے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش جاری ہے۔

انہوںنے کہا کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت پنجاب روز کمیٹی قائم کرتی ہے لےکن اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش نہیں کرتی ، جھوٹوں کے سردار فیاض الحسن چوہان کبھی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہیں اور کبھی اپنے محکمہ کے علاوہ ہر محکمہ کی کارکردگی بیان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں