ماڈل میرا

فلم سٹار اور ماڈل میرا اپنی 46ویں سالگرہ آج منائیں گی

ٹھٹھہ صادق آباد(عکس آن لائن)فلم سٹار اور ماڈل میرا اپنی 46ویں سالگرہ آج منائیں گی ۔ ان کا اصل نام میرا ارتضی رباب ہے۔ میرا 15 جولائی 1975 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور ٹی وی چینلوں پر اشتہارات کے ذریعے شوبز کا آغاز کیا اور جلد ہی ان کو فلموں میں کام کرنے کی آفر آنے لگیں جسے قبول کرتے ہوئے میرا نے فلموں میں کام شروع کر دیا اور ان کا شمار ملک کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔

میرا بھارت میں مہیش بھٹ کی فلم ”نظر” میں کام کرچکی ہیں۔ میرا کی شوبز کی دنیا میں ابھی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ان کی کامیاب فلموں میں میں اکیلی ہوں، رات دن پیار کرو، جوانی مر جانی، بے قابو، دنیا ہے دل والوں کی، احساس، ہرجائی، پل دو پل، انسانیت کے قاتل، جہاد، لازوال، کسک، نظر، گاڈ فادر، عشق خدا، بھائی لوگ، شاہ جی، حسینوں کا میلہ اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں