قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو اپنی فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے اچھی طرح نکلی ہوئی دھوپ میں سپرے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار تیزہوا‘ دھندیا بادلوں کی صورت میں سپرے کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح جہاں سپرے کے اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہوتاہے وہیں کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنابھی کرناپڑسکتاہے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی کاشت کا عمل بھی بروقت مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ مبذول کریں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں جہاں پانی‘ کھادوں اور سپرے کا نقصان کرتی ہیں وہیں اس سے فصل کی پیداواری کی شرح بھی 40فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔