فالسے کے کاشتکاروں

فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طور پر شاخ تراشی کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طور پر شاخ تراشی کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ فالسے کے کاشتکار و باغبان سخت کہر اور سردی کے باعث سوکھ جانیوالی اوپر کی شاخوں کو فوری شاخ تراشی کے عمل کے ذریعے کاٹ دیں تاکہ نئی شاخیں نکل سکیں۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ شاخ تراشی کا عمل فروری کے آخر تک مکمل کرلینا ضروری ہے تاہم مارچ کے پہلے ہفتہ کے دوران بھی شاخ تراشی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال باقاعدگی سے شاخ تراشی کرنے کے باعث پودے زیادہ اونچے نہیں ہوتے اور پھل کو بھی نقصان نہیں پہنچتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پودے بے ہنگم ، زیادہ اونچے اور عجیب و غریب شکل میں موجود رہیں تو پھل کو سیڑھی کے بغیر توڑنا مشکل وہ جاتاہے اور پودوں کی ٹہنیاں چھوٹی و پتلی رہ جاتی ہیں اس طرح ان پر پھول بھی کم آتے ہیں اور پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاخ تراشی سے جہاں پودا خوب پھلتا اور پھولتا ہے وہیں زیادہ شاخیں نکلنے سے وہ خوب ثمر آور بھی ہوتاہے جس سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے مالی منافع کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں