حماس

غزہ پر جارحیت مسلط کرنے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی، حماس

مقبوضہ غزہ (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی طرف سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل جارحیت، مساجد، گھروں، اسپتالوں، کارخانوں اور دیگر پبلک مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی تمام ذمہ داری صہیونی دشمن پر عاید ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک مسجد ، اسپتال، اسکول، کھیل کے میدان اور ایک کار خانے سمیت کئی عوامی مقامات پر بلا جواز بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا نے عوام کی زندگی مشکل میں ڈال دی ہے۔ غزہ کی پٹی کے عوام پہلے اسرائیلی دشمن کی طر ف سے 14 سال سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کی مصیبت کا شکار ہیں۔حماس کے ترجمان نے غزہ پرحملوں پر فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بحال کرکے دشمن کو غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کرنے کا موقع یا ہے۔ فوزی برھوم نے امریکا کی اسرائیلی ریاست کی طرف داری اور فلسطینیوں پر مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں