حماس

غزہ پر بمباری میں 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوگئے، حماس

غزہ(عکس آن لائن)حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام چینل پر اپنے بیان میں کہا کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

حماس کی جانب سے قطری اور مصر کی ثالثی کے بعد دو اسرائیلی خواتین جبکہ امریکی ماں بیٹی کو گزشتہ چند دنوں میں رہا کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں