جمشید اقبال چیمہ

عوام کےلئے مشکلات سابقہ حکومت کے کرموںکا نتیجہ ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کےلئے مشکلات سابقہ حکومت کے کرموںکا نتیجہ ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے کے مطابق ملک و قوم کو پہاڑ جیسے مسائل سے نجات دلانے کےلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، سہولت بازاروں کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں سیاسی مخالفین کی بجائے ملک دشمنوں کی طرح زبان استعمال کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 127کے دفتر میں رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کرپشن بچانے کے لئے اکٹھے ہونے والوں کا اس انتہا تک پہنچنا قابل مذمت ہے ، بوکھلاہٹ کی وجہ سے اپوزیشن کا کرپشن کا بیانیہ ملک دشمن بیانیے میں تبدیل ہو گیا ہے جس پر عوام سخت نالاںہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جلسے میں اپوزیشن نے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے اس پر پوری قوم میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اورانشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں ان کا کڑا محاسبہ ہوگا۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن والے عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی مشکلات کا حل تلاش کرنے سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں