کراچی (عکس آن لائن) قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔عدنان صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم عمل و افکار میں مساوات، معاشرتی انصاف اور انصاف پسندی کی علامت ہیں، وہ ہمیں ہر روز پاکستان سے محبت کرنے اور اس کے لیے زندہ رہنے کی امنگ پیدا کرتے ہیں۔آخر میں اداکارنے ہیش ٹیگ HappyBirthdayJinnah کا استعمال کرتے ہوئے بابائے قوم کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا