ریاض (عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے امریکہ میں کرونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والی صحتِ عامہ کی صورتِ حال کو خطرناک قرار دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی رسپانس ڈائریکٹر مائیک ریان نے پیر کو بریفنگ کے دوران امریکہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا ایک تہائی امریکہ میں رپورٹ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ ہر گزرتے منٹ میں ایک سے دو اموات ہو رہی ہیں۔ریان نے کہا کہ یہ صورتِ حال اس ملک کی ہے جہاں صحتِ عامہ کا نظام مضبوط ہے اور جو زبردست قسم کی ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبراسس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹرانزیشن ٹیم سے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ میں نئی انتظامیہ تشکیل نہیں پاتی اس وقت تک وہ بائیڈن یا ان کی ٹیم کی جانب سے کسی بھی قسم کے رابطے کی توقع نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عالمی یوم مزدور، صدر مملکت ، وزیراعظم کا مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین
- چین سربیا میڈیا تھنک ٹینک سیمینار اور چین سربیا ثقافتی تبادلہ فورم کا بلغراد میں انعقاد
- تیسرے گلوبل میڈیا انوویشن فورم کے شرکاء چین کی ترقی کے معترف
- چین، شینزو 17 خلائی جہاز کی خلا سے تقریباً 31.5 کلو گرام نمونوں کے ساتھ واپسی
- خوشحالی کا دارومدار محنت پر ہے، چینی میڈ یا