طالبان

طالبان نے خواتین کو سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کی اجازت دیدی

کابل(عکس آن لائن)طالبان نے افغانستان میں خواتین کو سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارتِ صحت کی ہدایت کے بعد ایک درجن سے زائد افغان صوبوں کے میڈیکل کالجز میں خواتین کے داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیصلے کے بعد وہ لڑکیاں جو بارہویں پاس ہیں کپیسا، پکتیا، پاروان، پنجشیر، پکتیکا، بامیان، بدخشاں، غزنی، میدان واردک، خوست اور لوغار سمیت ملک کے کئی صوبوں کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے رجوع کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان نے افغانستان میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد لڑکیوں پر چھٹی جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، یہی نہیں بلکہ خواتین کو تمام سرکاری و نجی شعبوں میں کام کرنے سے بھی روک دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں