شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان کو67 ویں سالگرہ پرمبارکباد

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت بھری زندگی دے تاکہ وہ قوم کی امنگوں اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو 67ویں سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دنیا سچے لیڈر، مسلم امہ کے رہنما کے طور پرجانتی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جیسے بھارتی مظالم کےخلاف آواز بلند کی اس کی مثال نہیں ملتی، اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت بھری زندگی، استقامت عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ وزیراعظم عمران خان کو استقامت دے تاکہ وہ قوم کی امنگوں اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 67 بہاریں دیکھ لیں۔ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں