سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 26 اضلاع کے سکولوں کیلئے درجہ چہارم کی بھرتیوں کی منظوری دے دی

مکوآنہ/ جڑانوالہ (عکس آن لائن ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 15 میں ان سروس پروموشن دینے کا اعلان کردیا، ترقیاں سروس رولز 2014 کے تحت دی جائیں گی۔فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں پرائمری سکول ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 15 میں ان سروس پروموشن دینے کا اعلان کردیا ہے، تمام اتھارٹیز سروس رولز 2014 کے تحت اساتذہ کو ای ایس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دیں گیذرائع کے مطابق ڈی پی سی کے ذریعے ترقی پانے والے اساتذہ کی فہرست 15 جنوری تک سکول ایجوکیشن کو بھیجوائی جائے گی، ای ایس ٹی کے عہدے پر ترقی پانے والے اساتذہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف سکولوں میں تعینات کرے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق تمام اساتذہ کی تعیناتیاں مینول کی بجائے آن لائن کی جائیں گی۔علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 26 اضلاع کے سکولوں کیلئے درجہ چہارم کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں درجہ چہارم کی 200 بھرتیاں کی جائیں گی، جبکہ راولپنڈی میں 115،گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 50، رحیم یار خان میں 47 ملازمین بھرتی ہونگے، جہلم، ناروال، خوشاب اور چکوال میں درجہ چہارم کے 20، 20 ملازمین بھرتی ہونگے، جبکہ خانیوال، ڈی جی خان، منڈی بہاوالدین اور اوکاڑہ میں 30،30 ملازمین رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں