سویابین

سویابین کی بہاریہ فصل پر سفیدمکھی زردموزیک کا حملہ کرسکتی ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ رواں ماہ اپریل کے دوران سویابین کی بہاریہ فصل پر سفیدمکھی زردموزیک کا حملہ کرسکتی ہے لہذاکاشتکار زردموزیک کے کنٹرول کے لئے بروقت اقدامات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ سویابین نہ صرف ایک منافع بخش فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں38سے 42فیصد تک پروٹین اور 18 سے 21فیصد تک اعلیٰ قسم کا تیل پایا جاتاہے جو دل کے عارضہ میں مبتلاء مریضوں کے لئے انتہائی موثر ہونے کے علاوہ اس کا آٹاشوگرکے مریضوں کے لئے انتہائی مفیدہے۔ انہوں نے بتایا کہ سویابین سے خوردنی تیل ‘گھی‘خشک دودھ‘ سویامکھن ‘بیکری آئٹمزسمیت200 سے زائد مختلف اقسام کی خوردنی اشیاء تیارکی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سویابین پھلی دار اجناس مونگ ‘ماش‘ لوبیا‘ برسیم‘ گوارہ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی جڑوں پر لگے منکوں پر نائٹروجن جمع کرنے والے جرثومے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں