حماس

ترکی قضیہ فلسطین کے حوالے سے مزید مدد کرے، خالد مشعل

استنبول(عکس آن لائن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے ترکی کی قضیہ فلسطین کی حمایت پر مبنی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موجودہ ترک حکومت سے مسئلہ فلسطین کے حلے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی میں منعقدہ علما ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں خالد مشعل نے کہا کہ بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام اور بعض دوسرے ملکوں کے اندرونی مسائل میں الجھنے کے بعد فلسطینی قوم کی نظریں ترکی پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی قضیہ فلسطین، القدس غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے عوام کے حقوق بالخصوص فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کے لیے کوششوں میں اضافہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلسطینی قوم کی امیدیں اور توقعات ترکی سے وابستہ ہیں۔ ترک حکومت مقامی ، علاقائی اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے موثر آواز بن سکتا ہے۔بیرون ملک فلسطینی علما کے زیراہتمام منعقدہ علما کانفرنس سے خطاب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ترکی کا قومی اور سرکاری موقف فلسطینی قوم کے لیے خوش آئند ہے۔ ترکی نے صہیونی ریاست کی خطے میں بالادستی کی مخالفت، تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی مذمت اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں