ڈکیتی

تاجر سے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) تاجر سے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ۔

شہر میں خو ف و ہراس مین روڈ بلاک کر کے شہریوں کاپولیس کے خلاف احتجاج۔

ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او نے تاجروں سے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کروادی۔

تفصیلات کے مطابق تلونڈی غلہ منڈی کے آڑھتی یاسر اور خالد نجی بینک سے اپنی گاڑی میں رقم لیکر آرہے تھے.

کہ ہنڈا125موٹر سائیکل پر سوار مسلح تین ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 50ہزارروپے سے زائد رقم لوٹ کر

فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس پر شہریوں نے مین روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا .

ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او محسن سندھو نے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کروائی .

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں محمد اسلم نے کہا کہ شہری پولیس کے

ساتھ تعاون بڑھائیں جلد ڈاکو گرفتار کر لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں