برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کی سعودی واماراتی قیادت سے تیل حصول پر بات چیت

لندن(عکس آن لائن) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن رواں ہفتے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے ۔اس معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اماراتی اور سعودی قیادت سے تیل کی پیداوار بڑھانے اور تیل کی برآمدات کے لیے بات چیت کریں گے جبکہ تیل برآمدکرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پرتیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے دبائو بڑھ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ بورس جانسن پہلے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے حقیقی حکمران شیخ محمد بن زاید اوردیگرحکام سے ملاقات کریں گے اس کے بعد الریاض روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ جانسن کا دورے کا منصوبہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں