اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل2019میں ہی بتا دیا تھا کہ معیشت کی بہتری میں 2سال لگیں گے ، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے ، معیشت کودیرپاترقی کے راستے پرگامزن کرناہے،
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرنے اپنی 3اپریل2019میں گفتگوکی ویڈیوٹوئٹ کردی اور کہا یہ پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتارکیسے تیزہو گئی ، 3اپریل2019میں بتایاتھا کہ2سال لگیں گے، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے ، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔