لندن (عکس آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیٹے زاویار خان کو پہلی سالگرہ پر قیمتی رولیکس گھڑی تحفہ دی ۔عامر خان کی اہلیہ نے بیٹے اور شوہر عامر خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں عامر خان نے بیٹے کو کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے،فریال مخدوم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زاویار کی پہلی لاک ڈاؤن سالگرہ اور پہلی رولیکس۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 فروری کو عامر خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا تھا۔ واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تین بچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اپنے دفاع سے روکنا ہماری تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ
- رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
- او آئی سی کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
- اسرائیل پر جائز تنقید کو یہود دشمنی قرار دینا غلط ہے، امریکی صدارتی امیدوار
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی