لندن (عکس آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیٹے زاویار خان کو پہلی سالگرہ پر قیمتی رولیکس گھڑی تحفہ دی ۔عامر خان کی اہلیہ نے بیٹے اور شوہر عامر خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں عامر خان نے بیٹے کو کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے،فریال مخدوم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زاویار کی پہلی لاک ڈاؤن سالگرہ اور پہلی رولیکس۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 فروری کو عامر خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا تھا۔ واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تین بچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سٹاک مارکیٹ میں آج پھر زبردست تیزی، 100 انڈیکس 72 ہزار سے بھی بلند
- لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی، کسان پریشان
- سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کر لی
- برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا