حماس

اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کی ذمہ داری نیتن یاہو پر ہے، حماس

غزہ(عکس آن لائن) حماس ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ان کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی زندگی کی ذمہ داری اب نیتن یاہو پر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک اب مذاکرات یا پھر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا،

اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کی ذمہ داری اسرائیلی وزیرِ اعظم پر ہے۔انھوں نے کہاکہ نیتین یاہو غزہ کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، وہ قیدیوں کے تبادلے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ان کو اپنے یرغمالی شہریوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں