فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر کے عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقاریر کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی شکل میں ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے، آزاد کشمیر کے غیور و باشعور لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ کپتان کے حق میں دے رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سیاہ کاریوں اور گھنانے چہروں کو جان چکے ہیں، جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کو گلگت بلتستان الیکشن میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی، کشمیر الیکشن میں بھی پرچی شہزادے اور جعلی راجکماری کے لئے نتائج مختلف نہ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں