نیپرا

نیپرا نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں