نیب

نیب میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی امداد کے خلاف سیل قائم

اسلام آباد(عکس آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب)کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم (دہشت گردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا،سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی ریاستی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے، یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر ظاہر شاہ ، ڈائریکٹر جنرل آپریشن کی سربراہی میں انٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم ML/CFT) (A سیل نیب ہیڈ کوارٹرز میں قائم کےا گےاہے۔جس کے ممبران میں ظفر اقبال ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نیب، مفتی عبدالحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ، جہانزیب فرید، بینکنگ ایکسپرٹ، سہیل احمد ، بینکنگ ایکسپرٹ اور ناصر محمود مغل ، سینئرلیگل کنسلٹنٹ نیب شامل ہیں۔

اس سیل کے قےام کا مقصد نیشنل ایف اے ٹی ایف / (FATF)سیکرٹریٹ اور دیگرسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپلائینس، مانیٹرنگ، انیلیسزاور کوارڈنیشن کومذید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی انٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم کے خاتمہ کےلئے کوششوں کو دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرکامےاب بنا نا مقصود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں