گندم کی پیداوار

جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو42فیصد تک کم کردیتی ہیں، ڈی ڈی زراعت

قصور (عکس آن لائن)گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کے لئے نہایت اہم ہے جس کی بہترنگہداشت کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہواپانی روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن کر پودے کو کمزوراورسالانہ پیداوارکو 14سے 42فیصد تک کم کردیتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہواپانی روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزور پڑجاتے ہیں۔

انہوں نے کاشتکاروں پرزوردیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناخت کنٹرول کے مختلف طریقوں سپرے کی احتیاطی تدابیرکھادکے مناسب استعمال آبپاشی اور دیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے جاری منصوبوں گندم اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی جعلی ادویات وکھاد کے خلاف مہم کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں