حماس

اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی ہمارے ہیرو ہیں،حماس

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی ہمارے ہیرو ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی ناول نگار اور اسیر عمارالزبن کے ناول روڈ تو یافا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی محض تعداد یا اعداد و شمار نہیں بلکہ ہر فلسطینی قیدی ہمارا ہیرو ہے اور اس کی اپنی عزیمت اور بہادری کی داستان ہے۔

انہوں نے ناول کی تاریخی اور علاقائی اہمیت، جہاد اور مزاحمت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔خالد مشعل نے کہا کہ اسیر مجاھد عمار الزبن نے روڈ ٹو یافا ناول لکھ کر فلسطینی قوم کی جہادی تاریخ اور سنہ 1990 کے عشرے کے دوران ہونے والی جہادی مساعی، الشیخ احمد یاسین شہید کی اسیری اور دیگر شہدا کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔خالد مشعل کا کہنا تھا کہ عمار الزبن جیسے اسیر ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ ایسے ہیروز ایک صدی سے فلسطینی قوم کی تاریخ، جہاد، مزاحمت اور تحریک آزادی کو اپنی جان، مال اور قلم سے جہاد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں