جوارکی بیج

جوارکی بیج والی فصل کی کاشت فوری طورپرشروع کرکے 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) کاشتکاروں کو جوارکی بیج والی فصل کی کاشت فوری طورپرشروع کرکے 15جولائی تک مکمل کرنے

کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار بیج والی فصل کی کاشت میں تاخیرنہ کریں تاہم چارے والی فصل کو وسط اگست

تک کاشت کیاجاسکتاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ جوارکی قسم جے

ایس 2002منظورشدہ اور سبزچارے کی 700من فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے جسے جانور انتہائی رغبت سے کھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہیگاری قسم550من فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے جسے چارے کے علاوہ بیج کی پیداوار کے طورپر بھی رکھاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ جے ایس 263کو چارے اور دانے دونوں مقاصد کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے تاہم اس کی پیداوار

500من فی ایکڑ تک ہے اسی طرح چکوال جوار بارانی علاقوں کے لئے موزوں ترین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں