اداکارہ سجل علی

ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی حامی بھرتی ہوں’ سجل علی

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میرا شمار ان خو ش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے .

جنہوں نے نہایت کم عرصے میں کامیابیاں سمیٹیں ،2011ء میں ڈرامہ سیریل ”محمود آباد کی ملکہ ” سے کیرئیر

کا آغاز کیااورخدا کی ذات نے دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت اور مقام عطا کیا جس کا ہر فن کار آرزو کرتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہا کہ میں نے بیس سال کی عمر میں وہ کامیابیاں سمیٹ لی تھیں جو کسی بھی

بڑے فنکار کی خواہش ہوتی ہے اور اس پر رب کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

سجل علی نے کہا کہ ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی حامی بھرتی ہوں کیونکہ ہر پراجیکٹ

سے آپ کامستقبل وابستہ ہوتا ہے ، اگر بہترین اسکرپٹ نہ ملے ،

تو میں اپنے کیرئیر میں وقفہ لینے کیلئے بھی تیار ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں