کالی زیری

قصور، کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے ،

کہ کالی زیری طبی خواص رکھنے والا ایک انتہائی اہم اور ادویاتی پودا ہے جس کے پتے اور جڑیں مختلف بیماریوں کے علاج

میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ کالی زیری کابیج کا پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتاہے .

لہذا اس کی کاشت جون میں شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرتے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ کالی زیری کی کاشت کے لئے

زمین کو 5سے8مرتبہ ہل وسہاگہ چلاکر اچھی طرح تیار کرلیناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ زمین کی زرخیزی کے لئے10سے 12 گڈے

گوبرکی گلی سڑی کھادزمین میں اچھی طرح ملادینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کالی زیری کاشت کے لئے شرح بیج اڑھائی سے

تین کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے

پر کھیلیاں بناکر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں