خراج تحسین

ڈاکٹرز و طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے گجرات میں یوم عزم و ہمت منایا گیا

گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وبا کے100دن مکمل ہونے پر اس وبا کیخلاف فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز

و طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے گجرات میں یوم عزم و ہمت منایا گےا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈاکٹروں و عملہ

کو پھولوں کے گلدستے دیے ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کو سلامی پیش کی، اس موقع پر شہرےوں

میں ماسک و ہےنڈ سینٹائزرز بھی تقسیم کئے گئے، اےس پی انوسٹی گیشن سید غلام مصطفی گیلانی، اے سی گجرات محمد جمیل،

ایم اےس ڈاکٹر عابد غوری، سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر ،ا یڈیشنل اےم ایس ڈاکٹر ضیا اللہ، ڈاکٹر عابد ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف

محمود، ڈاکٹر عاطف بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں وطن

عزیز میںوبا کی ابتداءسے ہی کرونا کے مریض سامنے آنا شروع ہو گئے تھے ، اس وبا سے لڑنے کےلئے گجرات کے ڈاکٹرز،نرسز،

پیرا میڈیکل و معاون سٹاف نے پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کیا، یوم عزم و ہمت انہیں ڈاکٹرز و طبی عملہ کے عزم و ہمت اور خدمات کا

اعتراف ہے ´ انہوں نے بتایا کہ وبا کے ان 100دنوں میں فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ضلع کے 82ڈاکٹرز و طبی عملہ خود

بھی کرونا پازیٹو ہوئے، انکی اکثریت صحت یاب ہو چکی ہے جبکہ دیگر کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

نے کہا کہ ضلع گجرات میں ابتک مجموعی طور پر 12232مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 1881افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے.

ان میں سے9547کے ٹیسٹوں کی رپورٹ منفی آئی، ابتک مجموعی طور پر738افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور شفا پانے والوں کا علاج

عزیز بھٹی شہےد ٹیچنگ ہسپتال سمیت سرکاری ہسپتالوں میں کیا گےا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ڈاکٹرز وطبی

عملہ کی کاوشوں سے ضلع گجرات میں کرونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں طور پر کمی آرہی ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر

ڈاکٹر خرم شہزاد نے اے سی گجرات محمد جمیل اور سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر کے ہمراہ کچہری چوک سے گزرنے والے شہریوں

میں ماسک اور ہینڈ سینٹائزرز تقسےم کئے انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ خود کو اور اپنی فیملی کو کرونا سے محفوظ رکھنے

کےلئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بلا وجہ گھر سے نکلنے سے گریز کیا جائے، باہر نکلتے وقت ماسک لازمی لگائیں اور

ہاتھوں کو بار بار صابن کیساتھ بیس سیکنڈ تک دھوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں