ریپبلکن پارٹی

ریپبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن شمالی کیرولینا کی بجائے اب کسی دوسری ریاست میں منعقد ہو گا

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کا اگست میں ہونے والا نیشنل کنونشن اب کسی دوسری ریاست میں منعقد ہو گا۔ امریکی صدر نے یہ اعلان گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں شمالی کیرولینا کے گورنر رائے کوپر کے اس بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے تجارتی شہر شارلٹ میں24 اگست کو 4 روزہ بھرپور صدارتی کنونشن منعقد کرانے کے مطالبے کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سماجی فاصلے کے احکامات کے خلاف قرار دیتے ہوئے مستردکر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کیرولینا کے گورنر رائے کوپر ابھی بھی شیلٹر ان پلیس موڈ میں ہیں اور ہمیں شارلٹ میں کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس پر ہم نے اب دوسری ریاست کا انتخاب کرنے پر غور کیا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے دوسری ریاست کا نام نہیں بتایا۔ گورنر شمالی کیرولینا رائے کوپر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کی صحت کے تحفظ پر کجوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی ایسا کوئی وعدہ کر سکتے ہیں کہ وہ 24 اگست کو کنونشن کے لیے شارلٹ شہر کو کھول دیں لیکن اگر فیس ماسک محدود لوگوں اور سماجی فاصلے کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کنونشن سے متعلق غور کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی مخالف جماعت ڈیموکوریٹ پارٹی کے اراکین نے ریاست وسکونسن کے شہر طواکی میں 17 اگست کو ہونے والے کنونشن کو موخر کرا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں