میرے پاس تم ہو

ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط ڈیجیٹل پلیٹ فارم’’ اے آر وائے زیپ‘‘ پر دستیاب ہو گی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط ڈیجیٹل پلیٹ فارم’’ اے آر وائے زیپ‘‘ پر دستیاب ہو گی ۔ ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘کے میکرز نے گزشتہ دنون اعلان کیا تھا کہ ڈرامے کی آخری قسط یوٹیوب پر اپ لوڈ نہیں کی جائے گی اور اب انہوں نے اس کے لیے نیا ڈیجیٹل پیلٹ فارم متعارف کروا دیا ہے ، یہ ایپ ’’اے آر وائے زیپ‘‘ کے نام سے گوگل پلے سٹور اور آئی ٹیون میں دستیاب ہو گی، جسے ڈاؤن لوڈ کر کے ڈرامے کی آخری قسط دیکھی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں