عالمی بینک

پاکستان پالیسیوں کے نفاذ سے خواتین کے لیے 7.3ملین نئی ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے، عالمی بینک

اسلام آباد(گلف آن لائن)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے مزیدکہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں