فردوس شمیم نقوی

9 مئی پرتشدد واقعات میں فردوس شمیم نقوی کی ضمانت منظور

کراچی (عکس آن لائن)9مئی کے پرتشدد واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9مئی واقعات کے خلاف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں فردوس شمیم نقوی سمیت دو ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔جبکہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے اعتراض عائد کیا۔

عدالت نے کہا کہ ایک ملزم کی 2، 2 درخواستیں دائر کی گئیں، درخواستوں کا مسئلہ پہلے حل کریں پھر ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔خصوصی عدالت نے مقدمے میں 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخرکر دیا۔پولیس نے فردوس سمیم نقوی کو 14 مئی کے روز ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف ریلی کی قیادت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں