9 مئی و جعلی رسید کیس

9 مئی و جعلی رسید کیس: چیئرمین پی ٹی آئی و بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 28 نومبر تک توسیع کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 6 کیسز اور بشری بی بی پر جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔سماعت پر کارروائی کے لیے بشری بی بی اپنے وکیل نعیم پنجوتھا اور خالد یوسف کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق رپورٹ عدالت میں تاحال جمع نہیں کروائی گئی۔دورانِ سماعت بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، وکیلِ صفائی نعیم پنجوتھا نے مقف اختیار کیا کہ بشری بی بی کے خلاف جعلی رسید کیس کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہے، آڈیو ریکارڈنگ کر کے کسی کی پرائویسی پر حملہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ ہائی کورٹ میں درخواست ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ کیسے کی گئی، وجہ کیا ہوتی ہے۔سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے سوال اٹھایا کہ آڈیو ریکارڈنگ کی ڈائریکشن کہاں سے آتی ہیں، استعمال کیوں کیا جاتا ہے، آڈیو ریکارڈنگ سے متعلق تمام معاملات ابھی ہائی کورٹ میں پینڈنگ ہیں۔جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ کیا بشری بی بی پر دیگرمقدمات بھی ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ بشری بی بی پر آئے روز مقدمات بنتے رہتے ہیں، بشری بی بی کو نیب بلاتا ہے جبکہ رحیم یار خان میں مقدمہ درج ہوتا ہے،

آئندہ ہفتے آڈیو ریکارڈنگ پر میکانزم کا معلوم ہوگا جو ہائی کورٹ میں پینڈنگ ہے، اسی کیس سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے پر رپورٹ طلب کی ہوئی ہے، معلوم کرنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے میں کیا مسائل ہیں جس پر وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر سے ڈر ہے، اس پر جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آپ خود کہتے تھے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔وکیلِ صفائی نعیم پنجوتھا نے عدالت میں کہا کہ وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ ہو چکا ہے، ایف ایٹ کچہری میں قتل ہوا کرتے تھے، اس پر ج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تو سیکیورٹی ہوتی تھی۔

اس پر وکیلِ صفائی نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سیکیورٹی نہیں دی گئی، حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کیے۔بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 28 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق سیکیورٹی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں