راولپنڈی (عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی کے درج مقدمات کے خلاف سماعت ہوئی ،
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ، سرکاری وکلا نے حتمی دلائل کے لیے 4 جنوری تک وقت دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے حتمی دلائل کے سرکاری وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔