احسن اقبال

8 فروری کا دن پاکستان کی قسمت کے فیصلہ کا دن ہے،احسن اقبال

نورکوٹ (عکس آن لائن) عمران نیازی کی ساری سیاست بی بی پیرنی کے جادو ٹونوں اور تعویذوں پر چلتی تھی 8 فروری کا دن پاکستان کی قسمت کے فیصلہ کا دن ہے ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں اور شہیدوں کی یادگاروں کو مسمار کرنے والوں سے ہمارا مقابلہ ہے وہ لوگ اس قوم کے ٹھڈوں کے مستحق ہو سکتے ہیں ووٹوں کے نہیں ,

بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاسی نابالغ ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے نارووال سے مقابلہ کرلیں اگر لاڑکانہ بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دونگا اگر نارووال بہتر ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 76 ، پی پی 54 سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال , امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 سابق وفاقی وزیر انوارالحق چوہدری نے قصبہ توگو بھٹیاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی , بے روزگاری پی ٹی آئی کی حکومت نے کی ہم نیلیپ ٹاپ دیئے ہم ووٹوں کے حقدار ہیں ، کٹے اور مرغیوں کی سیاست نہیں چلے گی۔

جو اناڑی ہمارے لوگوں کو فوج کے خلاف بھڑکائے وہ ملک کا کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف نے وعدہ کیا دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ امن ، تعلیم اور ترقی چاہتے ہو تو مسلم لیگ ن کے ان بیجوں کو کھاد دو سازش کے تحت عمران نیازی کو مسلط کیا گیا۔ ہمیں مہنگائی کا لیکچر نہ دو مہنگائی کرنے والا آج اڈیالہ جیل بیٹھا ہے، نمبردار چوہدری محمد خاں , چوہدری الیاس بھٹی , چیئرمین اصغر بھٹی , سجاد بھٹی نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں