ڈاکٹر عطاالرحمان

6 سے 7 ہزار کرونا کیسز مزید رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے،ڈاکٹر عطاالرحمان

کراچی (عکس آن لائن ) معروف سائنس دان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے کو چیئرمین ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا ہے کہ میرا اندازہ ہے کہ 6 سے 7 ہزار کرونا کیس اور رپورٹ ہوں گے۔

نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اگلے 2 ماہ اپریل اور مئی کرونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے خاصے اہم ہیں، ان مہینوں میں وائرس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ چھ سے سات ہزار مزید کیسز آ سکتے ہیں، انتہا پر پہنچ کر کرونا وائرس کا پھیلاو گھٹنا شروع ہو سکتا ہے، ہماری صورت حال یورپی ممالک سے کافی بہتر ہے،

کووڈ 19 کا اسٹرکچر پتا چل جائے تو دوا کی طرف بڑھ سکتے ہیں، وقت کے ساتھ واضح ہوگا کہ کرونا کے لیے کون سی دوائیں آزمودہ ہیں۔انھوں نے لاک ڈاون کے حوالے سے بھی مشورہ دیا کہ لاک ڈاو¿ن میں نرمی بھی ضروری ہے ورنہ لوگ بھوک سے مر جائیں گے،

لاک ڈاون سے کیسز تو کم ہوں گے لیکن افراتفری مچ جائے گی، لاک ڈاون مخصوص کرنا پڑے گا، کچھ صنعتیں مشروط کھولی جا سکتی ہیں، ایسا لاک ڈاون ہو کہ لوگ اپنی روزی کما سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں