چینی شہریوں

5200 سے زائد چینی شہریوں کو یوکرین کے پڑوسی ممالک منتقل کر دیا گیا، چین

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین میں موجود چینی شہریوں کی محفوظ علاقوں تک منتقلی کے کام کا ایک مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

یوکرین میں موجود 5200 سے زائد چینی شہریوں کو بحفاظت یوکرین کے پڑوسی ممالک تک منتقل کر دیا گیا ہے ،جن میں 4600 سے زائد چینی حکومت کی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے واپس وطن پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کو پناہ دینے اور ان کے انخلا میں یوکرین کی حکومت اور مختلف سماجی حلقوں نے دوستانہ معاونت کی۔ روس ،مالدووا، رومانیہ، پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ، بیلاروس اور دیگر ممالک نے بھی قابل قدر تعاون فراہم کیا۔وانگ وین بین نے ان تمام حکومتوں اور عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں