درجہ حرارت

45 سے50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت پھلوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمد نوید امجد نے کہا ہے کہ ماہ جون کے دوران موسم گرما کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافے سے کینو’ مالٹا’ موسمی’چکوترا’ ویلنشیا اور لیموں سمیت دیگر ترشادہ پھل کیرے کا شکار ہو سکتے ہیں، لہذا باغبان انسدادی اقدامات یقینی بنائیں، تاکہ بعد میں انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ”اے پی پی”کوبتایا کہ 45 سے50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت پھلوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، لہذابا غبانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے تدارکی پہلوﺅں پر عملدرآمد میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ باغبان ترشادہ باغات کو زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے کیلئے مطلوبہ سفارشات پرعمل کریں کیونکہ شدید گرمی میں سبز پتے زردی مائل ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس طرح نہ صرف پیڑوں سے پتے گرنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے بلکہ پھل کو نشاستہ نہ ملنے کی وجہ سے پھل بھی چھوٹے سائز کا رہ جانے سمیت زردی مائل ہوکر گرنا شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ صورتحال میں پھل کے اندر رس بننے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں