ہنڈا اٹلس کارز

30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کو خسارہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہنڈا اٹلس کارز (ایچ سی اے آر)

کو 511 ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے باعث کمپنی کو خسارہ کا سامان کرنا پڑا ہے کیونکہ اپریل تا

جون 2020ء کے دوران کمپنی کی پیداواری سرگرمیاں 55 تا 60 دن کے لئے بند رہی ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے .

کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے لئے کمپنی کو 511 ملین روپے خسارہ ہوا ہے جبکہ اپریل تا

جون 2019ء کے دوران ایچ سی اے آر کو 241.7 ملین روپے کی آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے

مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو ہونے والے خسارہ کے نتیجہ میں کمپنی کو اپریل تا جون 2020ء کے

لئے 2.58 روپے فی حصص خسارہ ہوا ہے جبکہ اپریل تا جون 2019ء کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کو 1.69 روپے فی حصص آمدنی

ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران 55 تا 60 روز کے لئے پیداواری سرگرمیوں کی معطلی کے نتجیہ میں منافع

کمانے والی کمپنی کووڈ۔19 کے باعث خسارہ میں چلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں