لاہور(عکس آن لائن)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 219 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 83 ،گوجرانوالہ میں 41، فیصل آباد میں 28،راولپنڈی 24 ،ملتان میں 23 ،،ساہیوال میں4،سیالکوٹ اور وہاڑی میں 3،3 جبکہ شیخوپورہ، اٹک، نارووال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منڈی بہائوالدین میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 146 مریض زیر علاج ہیں۔