اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ روس گیم چینجر ثابت ہوگا، 23 سالوں میں کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان صدر پیوٹن کی دعوت پر آج روس روانہ ہو رہے ہیں جبکہ خان پیوٹن کی ملاقات کل جمعرات کو ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول اسلام فوبیا اور افغانستان کی صورتحال پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون، تجارت سمیت تمام تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ روس گیم چینجر ثابت ہوگا۔