اسلام آباد (عکس آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ 22اگست 2016 کے بعد بانی متحدہ کا بطور قائد کردار ختم ہوگیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء ایم کیو ایم پاکستان امین الحق نے کہا کہ 22اگست 2016 کے بعد بانی متحدہ کا بطور قائد کردار ختم ہوگیا تھا،بطور قائد کردار ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم کو بھی اعتراض نہیں تھا۔امین الحق نے کہا کہ متنازع تقریر کے بعد معافی کے خط سے بانی متحدہ کا ویٹو پاور بھی ختم ہوگیا تھا۔ایم کیو ایم رہنما نے دعویٰ کیا کہ ٹرسٹی، ٹرسٹ ڈیڈ کے خلاف اثاثوں کی آمدنی سے ذاتی فوائد حاصل کر رہے تھے۔
