بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور

2021 کے 9 ویں جماعت کے امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری

لاہور ( عکس آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام 2021

میں ہونیوالے 9 ویں جماعت کے امتحانات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق 9 ویں جماعت کے طلباء اپنی آن لائن رجسٹریشن یکم جولائی سے 15 جولائی

تک معمولی رجسٹریشن فیس 800 روپے سمیت اور دیگر فیس 395 روپے ادا کر کے کروا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 16 جولائی سے 15 ستمبر تک 500 روپے جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن

فیس جمع کروانے کے اہل ہونگے جبکہ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر ہوگی۔

جس کے بعد کسی امیدوار کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

امیدوار 31 اگست تک بغیر لیٹ فیس اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں