انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز

17 کھلاڑی شارٹ لسٹ، سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی،انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز

لاہور: (عکس آن لائن ) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
چیف سلیکٹر اورہیڈ کوچ کی طرف سے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، سکواڈ میں بابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل، انڈر 19 کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تجربہ کار فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم پرامید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز
انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز

اپنا تبصرہ بھیجیں