شیخ رشید

15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے ، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا، سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا، 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے ، اسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلی عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے ،

اگر عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوار ہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر اہم ہے جبکہ 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں