تر جمان پنجاب حکومت

13د سمبر کو بھی اپوز یشن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا’ تر جمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ 13د سمبر کو بھی اپوز یشن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،

اپوز یشن کامینار پاکستان کے گراونڈ میں پانی کی تصو یریں دکھا کر مظلوم بننے کا ڈرامہ فلا پ ہو گیا ہے،پانی کی پرانے تصو یر یں شیئر کرنے پر ”جھو ٹ لیگ” کو اسی پانی میں ڈو ب مرنا چاہیے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ13د سمبر کے جلسے کی واضح نا کامی کے ڈر سے اپوز یشن جماعتیں مظلوم بننے کی کئی نئی فلمیں ریلیز کررہی ہیں مگر ان کی ہر فلم ر یلیز ہو نے سے پہلے ہی فلا پ ہو جا تی ہے، مینار پاکستان کے گرائونڈ میں حکومت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے اپوز یشن شو شے کو عوام نے اپنی آ نکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ حکومتی احکاما ت پر گرائو نڈ میں پانی نہیں چھو ڑ گیا ۔

انہو ں نے کہاکہ دراصل اپوز یشن اپنی باتو ں کے برعکس عوام کو جلسہ میں شرکت کیلئے قا ئل نہیں کر پا رہی جس پر وہ سخت پر یشان ہے اورکسی ڈرامے بازی کا سہار ا لے کر جلسے کو ملتو ی کرنے کی کو شش کررہی ہیں۔اپوز یشن جماعتیں ضد چھوڑ دیں ان کے مقدر میں اب اقتدار نہیں جیل ہے جس میں جانے کی تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں