لاہور(عکس آن لائن)محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے تعطیلات کے باعث امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق دس اور گیارہ نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، لاہوراور گوجرانوالہ ڈویژن میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، مارننگ اور دوسری شفٹ میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔