وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کے متاثرہ لوگوں کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی امداد،بحالی اور موسمیاتی تبدیلوں پر قابو پانا ترجیحات میں شامل ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بلکہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں