گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں وائرس کے خلاف لڑ نے کا ہے،گورنر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں وائرس کے خلاف لڑ نے کا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے اسکی کوئی سرحد نہیں ہے۔

اپنے بیان میں اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں کورونا کیخلاف لڑ نے کا ہے،حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی اس کیلئے بائیس کروڑ بھی عوام متحد ہوں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کر بچاجاسکتا ہے،عوام سے اپیل کر تاہوں خدا کے لئے اپنے گھروں میں رہیں،ہرغریب شخص کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں